کوئٹہ : پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز دو سیمی فائنل میچز کے فیصلے ہوئے تفصیلا ت کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل میچ چمن اور کوئٹہ سٹی کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا کھیل کے اختتام سے قبل چمن کے حیات اللہ خان نے گول کر کے میچ کا پاسا پلٹ دیا اور اس طرح چمن نے کوئٹہ کو 1-0سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا دوسرا کھیلا گیا میچ ڈی ایف اے کوئٹہ اور پنجگور کے درمیان کھیلا گیا پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 1-1گول سے برابر تھیں دوسرے ہاف میں پنجگور کے شوکت بلوچ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی اور اس طرح یہ میچ پنجگور کی ٹیم نے ڈی ایف اے کوئٹہ کی ٹیم کو 2-1سے شکست دیکر پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی شاندار کارکردگی پر شوکت بلوچ کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل محمد رفیق وہرہ نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ ایونٹ کا فائنل آج چمن اور پنجگور کے درمیان کھیلا جائیگا جو کہ نجی چینلز پر براہ راست دکھایا جائیگا۔