کوئٹہ : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) بلوچستان فٹبال کپ2017کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو بلوچستان فٹبال کپ2017کا فائنل ایوب اسٹیڈیم ، کوئٹہ میں پنجگور اور چمن کے مابین کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہر ے کیا اور ایک دوسرے گول پوسٹ پر حملے کرتے رہے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ دوسرے ہاف میں پنجگور نے حکمت عملی تبدیل کرتے کی جس کا نتیجہ ان کو گول کی صورت میں ملا جس میں حسیب بلوچ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔ جوکہ میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔ اور اس طرح پنجگور نے چمن کو 1-0سے شکست دیکر پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) بلوچستان فٹبال کپ2017کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فائنل کے مہمانِ خصوصی، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولئیم و قدرتی وسائل جام کمال خان، صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی، پی پی ایل کے ا یم ڈی و سی ای او سید وامق بخاری اور پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ 2017 کی انتظامی کمیٹی کے چےئرمین سردار نوید حیدر خان کے ساتھ ساتھ دیگر عہدیداران اور علاقائی عمائدین، ٹورنامنٹ کے سفیربھی تقریب میں موجود تھے۔ یاد رہے ہیں اس میگا ایونٹ میں 37 ٹیموں نے حصہ لیں لیا جن میں گذشتہ سال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی چھ صوبائی ڈویژنز کوئٹہ ، قلات، مکران، سبی، ژوب اور نصیر آباد کی 32 ٹیمیں بھی شامل تھی ۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 10مارچ سے ہوا ۔اس یونٹ کا بعد فائنل راؤنڈکا آغاز20 مارچ سے ہوا ۔جس میں پچھلے سال کے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 33 میچز کے مقابلے میں اس سال 74 میچز کھیلے گے۔