پنجگور : بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی بلوچ عوام کے حقوق کی ضامن ہے جو ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ رہ کر ان کی ان کی عزت نفس کی بحالی کے لیے کوشان رہا ہے اور ہم سیاست اپنے عوام کو ایک باوقار اور خوشحال مستقبل فراہم کرنے کے لیے کررہے ہیں چند سازشی عناصر بی این پی عوامی اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونستان میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے بی این پی کے ضلعی ارگنائزر کیپٹن حنیف بلوچ نثار احمد حاجی اکبر بلوچ ظفر بختیار اصف مجید ناصر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس دوران نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر حمید بلوچ مستری اسماعیل اور محمد اکرم نے اپنے 160 افراد کے ساتھ بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے پاس عوام کے لیے کوئی و?ن اور پالیسی سرے سیموجود ہی نہیں تھا اقتدار انھیں صرف نواز شریف اور محمود خان کے مفادات کو تقویت اور تحفظ فراہم کی خاطر دیا گیا اور نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں انہی دو شخصیات کے مفادات کو تحفظ دے کر انھیں خوش رکھا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کا مجرم ہے اور عوام نے اب اسے سبق سکھانے کی ٹھان لی اس لیے عوام نیشنل پارٹی سے کنارہ کش ہو کر بی این پی عوامی کا حصہ بن رہی ہے ڈاکٹر حمید اسماعیل بلوچ اور محمد اکرم اور ساتھیوں نے اس بد عہد جماعت کے ساتھ اپنی زندگی کا نصف حصہ خرچ کیا تھا مگر بدلے میں نیشنل پارٹی نے ان غیور لوگوں کو مایوسی دیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی غلط اور مفاد پرست سیاست بلوچ عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے اج گھر گھر ان کی بے رحمانہ اور تباہ کن پالیسوں سے متاثر ہے نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں لیویز جیسے اہم ادارے کی پوسٹین بھی ایجوکیشن کی طرح بازار میں نیلام کی گئیں تین ہزار نوجوان جو لیویز کے لیے ٹیسٹ میں شامل تھے میرٹ کے برعکس تعیناتیاں کرکے انھیں مایوسی کی جانب دھکیل دیا گیا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی اقتدار سے زیادہ اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے ہمیں جو ادوار ملے ہم نے زاتی مفادات سے ہٹ کر بلوچستان کے کونے کونے میں خوشحالی کے پھل اگائے جس سے اج عوام بھر پور استعفادہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت تعلیم اور صحت ہماری پالیسوں کا حصہ ہیں عوام نے اگر موقع دیا تو انھیں خوشحال مستقبل فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ مکر اور فریب نیشنل پارٹی کا وطیرہ رہا ہے اور سرنڈر مافیا کے ہاتھوں عوام کو جو خوفزدہ کرنے کی پالیسی نیشنل پارٹی نے اختیار کی ہے بی این پی ان پالیسوں کو کامیاب نہیں ہونے گی کیونکہ عوام کا عزت نفس اور جان ومال ہمارے لییہر شے سے زیادہ قیمتی ہیں ان کے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو ناکام بنادینگے۔