|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2017

حب : حب میں زیر تعمیر مکان سے دو نامعلوم افرادکی تین ماہ پرانی لاشیں برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچا دیں ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سی آئی ا ے پولیس لسبیلہ کے ڈی ایس پی حاجی ملک عبدالستار رونجھو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ حب کے علاقے الہٰ آباد ٹاؤن کی لیاری کالونی میں زیر تعمیر ایک مکان میں دو لاشیں موجود ہیں جس پر انہوں نے ایس ایچ او حب عطاء اللہ نمانی کے ہمراہ حب پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مذکورہ مکان کو گھیرے میں لے کر زیر تعمیر مکان سے دو نامعلوم افراد کی تین ماہ پرانی لاشیں برآمد کرلیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے تا ہم پولیس نے قتل کی نوعیت اور وجوہات معلوم کرنے کیلئے دونوں لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قاد ر اسپتال پہنچادیا ہے اور نا معلوم افرا د کے نا معلوم قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔