|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ، پشین ،بارکھان اور ہرنائی میں ٹریفک حادثات میں ایک بچی سمیت چھ افراد جاں بحق اور چوبیس افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ مستونگ کے علاقے لکپاس میں نوشکی روڈ پر مسافر ویگن رجسٹریشن نمبر بی اے 153 اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ مسافر ویگن کوئٹہ سے نوشکی جارہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوش بخش رئیسانی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیون کو کوئٹہ کے سول اسپتال ریفر کردیا گیا۔ لیویز کے مطابق جاں بحق ہونے تین افراد کی شناخت 45سالہ ڈرائیور عبدالغفار ولد بدل محمد مینگل سکنہ نوشکی ،50سالہ گل محمدولد دوست محمد سکنہ کلی فقیران نوشکی ،35سالہ نصیب اللہ ولد عبدالرحمان سکنہ سبزل روڈ کوئٹہ کے نام سے ہوئی جبکہ پانچ سالہ بچی اور ایک شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ زخمیوں میں نعمان ولد محمد اسد سکنہ نوشکی، حبیب اللہ ولد طور خان سکنہ نوشکی، عمر ولد دارو خان سکنہ نوشکی، رحمت اللہ ولد محمد سکنہ کوئٹہ، نقیب اللہ ولد خیر اللہ سکنہ نوشکی، محمد عمر ولد حبیب اللہ ، افضل ولد سلیم سکنہ نوشکی، کلیم اللہ سکنہ نوشکی، جمیلہ دختر قادر داد سکنہ نوشکی، ذوہیب احمد ولد فتح خان سکنہ نوشکی، زیب النساء زوجہ امیر بخش سکنہ نوشکی، درناز زوجہ غلام سرور سکنہ نوشکی، عثمان ولد خان محمد سکنہ نوشکی، ندیم ولد برہان الدین سکنہ نوشکی شامل ہیں۔ ادھر ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے علاقے چنگ ندی میں کار اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں نو افراد غلام مصطفی، بشیراں بی بی، محمد باسط، عبدالرشید، باجی اقبال زوجہ عبدالرشید، محمد حسین ، باز خان، فیض محمد ، معاش زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طبی امدد کے بعد زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا۔ ایک اور حادثہ پشین کے علاقے شیخ فرید بابا زیارت بند خوشدل خان روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں عطاء الرحمان ولد عبدالقدوس کاکڑ سکنہ کلی عالم جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں ہرنائی کے علاقے ساہرگ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد محمد حنیف ولد محمد حسین ،غلام ولد شاہ محمد اور خدائے داد شامل ہیں۔