|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

کوئٹہ : آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ند یم انجم نے کہا ہے کہ مردم شماری کو صفا ف شفاف بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں سی پیک منصوبہ بلوچستان کے دیگر حصوں کی طرح قلا ت کے عوام کی بھی خوشحا لی کا ضا من ہے ،انہوں نے یہ بات بد ھ کوضلع قلات کے مختلف علاقوں میں مردم شمار ی کے معا ئنے کے موقع پر قبائلی عمائدین اور شہر یوں سے ملا قات کے دوران کہی ،اس موقع پر سینیٹر میر کبیر محمد شہی ،قائد برات پرنس محی الدین بلوچ اور دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین بھی انکے ہمراہ تھے ،آئی جی ایف سی بلوچستا ن میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ قلات سمیت صوبے بھر میں مردم شمار ی کے عمل کو صفاف و شفاف بنانے کے لئے تما م وسا ئل بلا تفر یق عمل میں لائے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا امن و اما ن کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کی خوشحا لی بھی ایف سی بلوچستان کی ترجیحا ت میں شا مل ہے جن کو پورا کر نے کیلئے ایف سی نے بھر پور اقدامات کئے ہیں ،انہوں نے مز ید کہا کہ سی پیک منصوبہ جہاں دیگر علاقوں میں خوشحا لی لائے گا وہیں قلات کے عوام بھی اس کے ثمرات اور معاشی فوائد سے مستفید ہو نگے ،جبکہ بلوچستا ن کے عوام کی مردم شماری کے عمل میں بھر پور شر کت اس بات کی عکا سی کر تی ہے کہ یہاں کے لوگ بھی ترقی کے خواہا ں ہیں ،انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں فورسز اور عملے کو عوام کا بھر تعاون ملا ہے جبکہ انہوں نے قلات میں مردم شماری کے عمل کی سکیورٹی کا بھی جائزہ اورہدایت دیں کے مردم شماری گندگان کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔