لورالائی: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام میں دہشت گردی کے گنجائش نہیں جمعیت نظریاتی دینی مدارس مراکز کے خلاف کسی بھی سازش کا مقابلہ کریں گے مولانا فضل الرحمن دعوے عالم اسلام و دینی قوتوں کے قائد کی حیثیت سے کرتے ہیں وہ مسلمانوں یا دینی قوتوں کے آڑ میں سودا بازی کر کے دینی قوتوں کو ٹرخا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مولوی شراف الدین مولانا عبدالستار مولانا عبدالرزاق مفتی شفیع الدین و دیگر نے 13 اپریل کو کوئٹہ میں ہونے والے دفاع اسلام کانفرنس کے سلسلے میں لورالائی میں عظیم الشان استقبال کیا گیا اس سے قبل قائدین کے لورالائی پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے پاکستان میں ہر قسم کے دہشت گردی کی مذمت اور مخالفت کی ہے اور دوسری جانب اسکول دشمن قوتوں کے جانب سے دینی مذہبی اسلامی قوتوں کو بدنام کرنے کی بھی ان کے گھناؤ نے سازشوں الزامات کو بروقت ناکام بنایا ہے ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا گھر ہیں اپنے گھر کو تباہ کرنے اور نقصان پہنچانے کا سوچ سکتے ہیں نہ ہی اپنے گھر اپنے وطن اپنے ملک کے خلاف کسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے ملک کے حفاظت قوم کے رہنمائی کرتے ہوئے اپنے جان کے خون سے قوم ملک وطن کے حفاظت کی ہے اور تاریخ بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ ملک بنانے سے لے کر آج نوابوں نہ چوہدری نہ سرداروں نے کوئی قربانی دی۔