|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2017

دالبندین + چاغی : انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین نے پاکستان کو دفاعی حوالے سے مضبوط بنایا جہاں پر عظیم اور محب وطن پاکستانی موجود ہے کیونکہ بلوچستان اور پاکستان کا ہمیشہ رہنے والا مضبوط رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا اور تاریخ میں سنہری حرف سے لکھا ہے کیونکہ ہمارے بہادر اور غیور بلوچوں نے قیام پاکستان میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے انہوں نے علاقے کے لو گوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے10 ٹیوب ویل اور میٹرک پاس 10ہونہار طالبعلموں کو سکالر شپ پر لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے پڑھانے کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی کے علاقے چھتر کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین اور شہریوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر قبائلی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف جان محمد حسنی اور دیگر قبائلی عمائدین موجود تھے آئی جی ایف سی نے کہا کہ چاغی کا علاقہ ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے پاکستان کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لئے مجھے یہاں کے عوام سے خطاب کر تے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں اس سرزمین پر کھڑا ہوں جس نے پاکستان کو دفاعی حوالے سے ناقابل تسخیر بنایا بلوچستان کے لوگوں نے قیام پاکستان اور دفاع پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ہے بلوچستان کے لوگ بہادر ہیں تاریخ اس چیز کو بتارہی ہے قیام پاکستان سے پانچ یا چھ سے سال قبل جب قائد اعظم محمد علی جناح نے کوئٹہ ،مستونگ،قلات و دیگر علاقوں کا دورہ کیا تو ہمارے غیور اور بہادربلوچوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے بلوچستان کی ترقی کے لیئے پورا پاکستان متفق ہے بلوچستان کو اتنی ترقی دینا ہے کہ انشاء اللہ آئندہ پانچ سے دس سالوں میں واضع طور پرترقی پر نظر آئے گی۔بلوچستان اس وقت ترقی کے ایک نئے دور سے گزر رہا ہے سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جب سی پیک شروع ہوگیا تو صرف پاکستان اور چین کا منصوبہ تھا اب ایک سو سے زائد ممالک اس میں شامل ہونا چایتے ہیں اتنے ترقی یافتہ ممالک اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہاں بہت زیادہ ترقی آئے گی۔ اس ترقی سے فائدہ اٹھانے کا واحد راستہ تعلیم ہے آپ جب تعلیم حاصل کرینگے تو اس ترقی سے خود بخود استعفادہ حاصل کرینگے انکا کہنا تھا آج مجھے فخر محسوس ہوتی ہے میں اس سرزمین پر کھڑا ہوں جس نے پاکستان کو دفاعی حوالے سے مظبوط بنایا اور یہاں پر عظیم اور محب وطن پاکستانی موجود ہے بلوچستان اور پاکستان کا رشتہ دائمی اور ہمیشہ رہنے والا ہے یہ وہ رشتہ ہے جو روح سے ہوتا ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا تاریخ میں لکھا ہے تحریک پاکستان اور قیام پاکستان میں ہمارے غیور اور بہادر بلوچوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سب سے زیادہ مدد ہمارے بلوچ لوگوں نے کی ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اس قت بنا جب ایٹمی دھماکے کیئے اس ایٹمی دھماکے اور ناقابل تسخیر دفاع میں سب سے زیادہ کردار چاغی ،چھتر کے لوگوں نے اداکیا ہے چھتر کے قبائلی اور عام لوگوں کا بہت اہم کردار رہا ہے مجھے ذاتی طور پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے میں ان محب وطن اور بہادر لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہوں آج میں آپ لوگوں کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں اس وقت سب سے زیادہ تعلیم پر زور دینا چائیے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے چھتر کے لوگوں کے بنیادی مسائل کرنے کے لیئے 10 ٹیوب ویل لگانے کا اعلان کردیا اور میٹرک پاس10 ہونہار چھتر کے طلباء کو لاہور اور ملک دیگر شہروں میں تعلیم دلوانے کے لیئے اسکالر شپ اور ہر ماہ چھتر کے عوام کو صحت کے سہولیات فراہم کر نے کے لئے فرنٹیر کور بلوچستان کی جانب سے موبائل ہسپتال قائم کیا جائے گا جس میں ایف سی کے میل اور فیمیل ڈاکٹروں پر مشتمل ہوگا جس میں مفت ادویات اورمختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی کیئے جائینگے ،تقریب میں،سیکٹر برگیڈیئر راحت، سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی ،کمانڈنٹ دالبندین رائفلزمحمد عمران شفیع ،قبائلی رہنماوں ،حاجی صاحب خان حسنی ،جمعیل جان سنجرانی حبیب دہانی،کیپٹن ذیشان و دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب میں ماسٹر برکت بلوچ نے سپاس نامہ پیش کیا ۔