|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں و انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مردم شماری سے افغان مہاجرین کو دور رکھیں اور بلوچ آئی ڈی پیز کو مردم شماری کا حصہ بنائیں اسی طرح بلوچستان کے دور دراز علاقوں بالخصوص بلوچ علاقے جو وسیع و عریض سرزمین پر آباد ہے تمام لوگوں اور گھروں نہ کیا گیا تو ہمارے خدشات و تحفظات درست ثابت ہوں گے عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد حکمرانوں و انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ درج بالا ایشوز پر من و عن عمل کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی باعزت انخلاء کو یقینی بنایا جائے تاکہ صاف شفاف مردم شماری ہو سکے لیکن بہت سی جماعتوں نے بلوچستانی عوام کے مفادات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا کیونکہ افغان مہاجرین نہ کہ بلوچوں بلکہ یہاں کے پشتون ، ہزارہ ، پنجابیوں سمیت تمام لوگوں کے لئے مسائل کا سبب بن رہے ہیں مستقبل میں انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بیان میں کہا گیا کہ اب بھی وقت ہے کہ معزز عدالت کے فیصلے کے مطابق افغان مہاجرین کو دور اور بلوچ آئی ڈی پیز کو شامل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے تاکہ مردم شماری کی شفافیت یقینی ہو ۔