|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2017

دالبندین : آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے رکن صوبائی اسمبلی سخی امان اللہ نوتیزئی کے ہمراہ ایف سی پبلک سکول دالبندین کادورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بابائے چاغی آڈیٹوریم ہال کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس کیلئے گزشتہ سال رکن صوبائی اسمبلی سخی امان اللہ نوتیزئی نے پچاس لاکھ روپے اور اب مزید پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جو کہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے ایف سی پی ایس کے کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طلباء سے سوالات پوچھے جن کاطلباء نے اطمینان بخش جوابات دیئے ہیں، ماس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک کی ترقی سے صرف تعلیم کے ذریعے ہی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت سب سے زیادہ تعلیم کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبے میں دنیا کے سو ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، اس منصوبے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ،غیور اور بہادر بلوچوں نے قیام پاکستان میں اپنا موثر کردارادا کیا ایف سی دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردارادا کر رہی ہے، رکن صوبائی اسمبلی سخی امان اللہ نوتیزئی نے کاہ کہ پاک فوج اور ایف سی کی بدولت صوبے میں امن قائم ہواہ ے صوبے کا عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایف سی پی ایس میں آڈیٹوریم کے قیام سے طلباء اور اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے جاری رکھنے میں آسانی ہوگی ، دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردارادا کر رہے ہیں اس موقع پر سیکٹر کمانڈ بریگیڈیئر راحت ڈی سی چاغی شہیک بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل قبائلی رہنماء میرفیصل خان نوتیزئی اور ایف سی دالبندین رائفلز کے کمانڈنٹ محمد عمران شفیع اور دیگر بھی موجود تھے ۔