|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2017

ڈیرہ بگٹی : ڈیربگٹی میں فراری کمانڈر علی محمد نے دس ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ڈیرہ بگٹی میں فرار کمانڈر علی محمد بگٹی نے اپنے دس ساتھیوں سمیت حساس ادارے اور قبائلی رہنما کی موجودگی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا مذکورہ فراری سیکورٹی فورسز گیس پائپ لائن اور دیگر حملوں میں فورسزکو مطلوب تھے ۔