|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2017

ہرنائی : چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی کی جانب سے پریس کلب ہرنائی کی چاردیواری کو مسمار کردیا گیا صحافیوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ پریس کلب ہرنائی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ سابقہ دورحکومت یعنی چھ سال اس وقت کیسینئر صوبائی وزیر جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالواسع نیپریس کلب ہرنائی کو پانچ لاکھ روپے فراہم کئے اس وقت ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی جانب سے پریس کلب کو زمین عطیہ کی گئی جس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے اور انہی دنوں ڈپٹی کمشنر نے اس وقت کے سینئر صوبائی وزیر جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالواسع کی جانب سے فراہم کردہ پانچ لاکھ روپے قومی اخبار میں ٹینڈر کئے جبکہ موجودہ حکومت کے سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ کی جانب سے صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی کوششوں سے دس لاکھ روپے فراہم کئے گئے تین ماہ قبل موجودہ ڈسٹرکٹ چیئرمین کی جانب سے پریس کلب کی چاردیواری کے لئے فنڈز فراہم کرکے قومی اخبار میں ٹینڈرجاری کیا گیا جس پر کسی نے نہ کوئی اعتراض کیا نہ اپنا دعوہ جاری کیاگیالیکن ہفتہ کے دن کوتقریباَ ساڑے گیارہ بجے پریس کلب کے چاردیواری کو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے مسمار کیاگیاہے جس چاردیواری کو مسمار کرنے کے حوالے سیپریس کلب کے صدر کی جانب سے چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی سے رابطے پر ان کا کہنا ہے کہ پریس کلب کی اراضی کا وہ مالک ہے اگر ضرورت ہوا تو پریس کلب کے بلڈنگ کو بھی مسمار کرنے سے گریز نہیں کیا جائیگا پریس کلب کی چاردیواری کو مسمار کرنے کے خلاف پریس کلب کے مقامی صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے اس ناروا اقدام کہ نہ صرف مزمت کی ہے بلکہ اسے اظہار رائے اور پریس کے معاملات میں مداخلت اور رکاوٹ سمجھتے ہیں لہزا ذمہ داران کو اس سلسلے میں ایکشن لینا چاہیے اورصوبائی وضلعی حکومت بالخصوص ہرنائی سے رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال سے معاملے کو حل کرنے اور پریس کلب کے تقدس کی حفاظت کی توقع رکھتے ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں اور قبائلی عمائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ پریس کلب پر مبینہ غاصبانہ قبضے کے خلاف صحافیوں کا ساتھ دیا جائے اور اظہاریکجہتی کی جائے جبکہ بی یو جے ،کوئٹہ پریس کلب سمیت صوبے اور ملک بھر کے پریس کلبوں اور صحافیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پریس کلب ہرنائی کے چاردیواری کے مسمار ہونے کے واقع کے خلاف ہمارے جائز احتجاج کا بھرپور ساتھ دیاجائے۔