|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2017

قلات +خالق آباد : پہاڑوں پر جانے والوں کو ایک بارپھر قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں ،سوئیزر لینڈ اور انگلینڈ کی محلات میں رہنے والے نرمک کی پہاڑوں پر آکر ہم سے مقابلہ کرے ،انکے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے باہر ممالک میں بیٹھ کر یہاں کے سادہ لوح اور باغیرت بلوچوں کو بندوق تھما کر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں ،اب کسی کو خون کی ہولی نہیں کھیلنے دینگے ،ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان کرکے ترقی کے عمل کو روکنے کیلئے ناکام کوششیں کھبی بار آور ثابت نہیں ہونگے ،یہاں کے عوام ،ہماری دور حکومت اور فورسز نے امن و مان کی بحالی کیلئے جو قربانیاں دی ہے انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،سابقہ وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ اور موجودہ وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کے دور میں امن کا سورج طلوع ہوا ،جو انشاء اللہ قائم و دائم رہے گا ،اساتذہ کرام ،ڈاکٹرز ،انجینئرز،مزدور اور مسافروں سمیت ایف سی،لیویز پولیس کے جوانوں کو شہید کرنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میرخالد خان لانگو کے جاری فنڈز سے شہید رسول بخش بنگلزئی اسٹیڈیم ،اسکول،ڈیمز،بچاؤ بند سمیت دیگر مختلف اسکیمات کے افتتاح کے بعد منعقد ہ تاریخی عوامی اجتماع سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیرچیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی ،رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی ،سینیٹر میر کبیر جان محمد شہی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو ،حاجی یوسف شاہوانی ،ماما خان محمد نیچاری ،عبدالمالک نیچاری ،میر حبیب خان بنگلزئی ،سردار زادہ میر چنگیز خان لہڑی ،میر زاہد لہڑی ،میر نوراحمد لہڑی ،ماسٹر ظہور احمد مینگل و دیگر نے خطاب کیا ، اس موقع پرایف سی قلات سکاؤٹس کے کرنل تیمور سلطان ، نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کامریڈ رشید بلوچ،میر دانش لانگو،کامریڈ علی اکبر لانگو،ٹکری عبدالنبی محمد شہی ،میر نثار لانگو،ایم ڈی بلوچ،حاجی خورشید لانگو،میر امیرالملک لانگو،ڈاکٹر دوست محمد لانگو،سردار زادہ شہزاد پندرانی ،میر عبدالجبار رئیسانی ،میر محمد جان مینگل ،محمد بخش علیزئی ،میر عبدالخالق لانگو،منیر احمد بنگلزئی ،عبدالقدیر نیچاری ،ماما عبدالجمید ،رئیس ہدایت اللہ بنگلزئی حاجی عبدالرحمان شاہوانی ،کارکنوں ،قبائلی عمائدین ،معتبرین و دیگر ہزاروں افراد موجود تھے ۔