لندن : انگلش پرئمیر لیگ کے سلسلے میں آٹھ میچز کھیلے گئے ۔ جس میں مانچسٹر یونائٹیڈ ، ٹوٹہنہم ، مانچسٹر سٹی، لیور پول ، ساؤٹھ ہمٹن ، ویسٹہم یونائیٹڈ اور چیلسی نے اپنے میچز جیت لیے جبکہ مڈلیزبرگ اور برنلے کا میچ برا بر رہا ۔ تفصیلا ت کے مطابق اسٹیڈیم آف لایٹ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹریونائٹیڈ نے سنڈر لینڈ کو3-0سے شکست دیدی۔ کھیل کے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں مانچسٹر یونا ئٹیڈ کے ابراہمووچ نے گول کرکے اپنے ٹیم کو برتری دلادی ۔پہلے ہاف کے اختتام تک یونائیٹڈ کو 1-0کی برتر ی حاصل تھی۔ دوسرے ہاف جسے سروع ہوا کے میکیترین نے گول کرکے مانچسٹر یونائٹیڈ کو برتر ی 2-0کر دیا ۔ کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل رشفوڈ نے گول کرکے مقابلہ 3-0کر دیا ۔ اور اس طرح مانچسٹر یونائٹیڈ نے سنڈر لینڈ کو 3-0سے ہر ا دیا اور لیگ میں پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں ٹوٹہنہم نے وٹفوٹ کو 4-0سے مات دیدی ۔ فتح ٹیم کی جانب سے سن نے دو،ڈیلی علی اور ڈیر نے ایک ایک گول کیا ۔ چوتھی پوزیشن کی جنگ میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ہل سٹی کے درمیان ہوا۔ جس میں سٹی نے ہل کو 3-1سے ہرا دیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے ایگویرو اور ڈیلاف نے ایک ایک گول کیا جبکہ تیسرا گول اون گول ہوا۔ چوتھا میچ مڈلیزبرگ اور برنلے کے درمیان بغیر کسی گول سے برابر رہا ۔ چمپیئز لیگ میں پہنچنے کی دوڑ میں لیورپول کا مقابلہ اسٹوک سٹی سے ہوا جس میں لیور پول نے اسٹوک سٹی کو 2-1سے شکست دیدی۔ میچ کے پہلے ہاف میں والٹر ز کے گول کی بادولت اسٹوک کو ایک گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں لیور پول نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے برازیلی اسٹار کھلاڑی فرمینو اور کوٹینیوکو میدان میں اترا جس نے میچ کا پاسا پلٹ دیا کھیل کے 70ویں منٹ میں کوٹینیونے گول مقابلہ برابر کردیا جس کے دو منٹ بعد فرمینو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔ اس طرح لیور پول نے اسٹوک سٹی کو 2-1سے ہرا دیا۔ پانچویں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ ہمٹن نے ویسٹ بروم وچ کو 1-0سے شکست دیدی میچ کا واحد کلاسی نے کیا ۔ ایک اور کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے سوانسی سٹی کو 1-0سے مات دیدی اس میچ میں کیوٹے نے گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے بورنے ماؤتھ کو 3-1سے شکست دیدی کھیل کے 17ویں منٹ میں برنے ماؤتھ کے اسمتھ نے اپنے ہی گول میں گول داغ کر چیلسی کو برتری دلا دی اس کے تین منٹ بعد چیلسی کے ہیزرڈ نے گول کر کے مقابلہ 2-0کردیا پہلے ہاف کے اختتام سے 3منٹ قبل جوشو کنگ نے گول کر کے برنے ماؤتھ کو پھر سے کھیل میں واپس لے آئے دوسرا ہاف شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا کھیل کے 68ویں منٹ میں آلونسو نے چیلسی کی برتری کو مستحکم کردیا۔ اور اس طرح یہ میچ چلسی نے 3-1سے جیت لیا۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق چیلسی 31میچز کھیل کر 75پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، ٹوٹنہم 68پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر، لیور پول 32میچز میں 63پوائٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، مانچسٹر سٹی 31میچز میں 61پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 30میچز میں 57پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ پرئمیر لیگ میں چند میچز باقی اور ٹاپ چار ٹیمیں چمپیئز فٹبال لیگ کیلئے کوالیفائی کرے گئی ۔