|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2017

چمن : پاک افغان سرحد پر فلیگ پاکستان وافغانستان کے بارڈر سیکورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ میں آمدروفت کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ ۔ پاک افغان سرحد پر ہرقسم کی غیر قانونی نقل وحمل کو روکنے میں آسانی ہو اور باہمی تعاون سے ہی دہشت گردی کی روک تھام ممکن ہے ۔ سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں جدید بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے ۔ مسافروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔ چمن سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل عثمان کی قبائلی عمائدین کے جرگے کو پاک افغان سرحد پر بریفنگ ۔ پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسران کی جانب سے بارڈر منیجمنٹ پر قبائلی عمائدین کو تفصیلی بریفنگ پاکستانی حکومت کی جانب سے مسافروں اور تاجروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی مکمل کوشش کی گئی ہیں پید ل آمدروفت کیلئے استعمال ہونے والے راستوں کی وسعت کا فلیگ میٹنگ میں افغان حکومت کے ساتھ بارہا تجاویز دی گئی ہیں مگر تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان سرحد باب دوستی پر پیدل آمدروفت میں مقامی تاجروں اور مسافروں کو مشکلات کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسران اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کے اراکین کو مکمل بریفنگ دی گئی بریفنگ فرنٹیئرکو ر ایف سی کے باب دوستی قلعہ کے کرنل چنگیز نے دی جنہوں نے پاک افغان سرحد پر ایگزٹ پوائنٹ پر مختلف مقاما ت پر دی اس موقع پر انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے کو فرنٹیئر کور کی جانب سے قائم ایمرجنسی ہسپتال اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ نئے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے سہولیات بھی دی گئی ہیں جو شام پاک افغان سرحد کے بندش کے بعد بھی ڈیڑھ گھنٹے تک کھلا رکھا جاتاہیں جبکہ انہوں نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی طرف سے مسافروں اور تاجروں کیلئے ہرقسم کی سہولیا ت دی جارہی ہے اور پینے کے صاف پانی اور دیگر ہرطرح کے سہولیات دی گئی ہیں جبکہ پاک افغان سرحد پر پیدل آمدروفت کیلئے دخول اور اخراج تنگ راستے کے باعث عورتوں اور مردوں کے ایک ہی راستے کے باعث تاجروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے پاک افغان سرحد پر کئی بار فلیگ میٹنگ میں اس ایشو کو افغان حکام کے سامنے اٹھایاگیا ہیں اور ان سے درخواست کی گئی ہیں کہ راستے کو وسعت دیاجا ئے تاکہ عوام اور مسافروں کو آنے جانے میں سہولیات میسر ہو پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر کئی مقامات پر بریفنگ دینے کے بعد پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ قلعے میں قبائلی عمائدین کے جرگے اور چیمبر آف کامرس کے وفد کو کمانڈنٹ کرنل عثمان نے پاک افغان بارڈر کے صورتحال پر بھی مکمل بریفنگ دی انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں جدید بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے اور ہم افغانستان کے حکومت سے بھی اسطرح کے اقدامات اٹھانے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ پاک افغان سرحد پر ہرقسم کی غیر قانونی نقل وحمل کو روکنے میں آسانی ہو اور باہمی تعاون سے ہی دہشت گردی کی روک تھام ممکن ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر مسافروں کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پاک افغان سرحد صبح آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک کھلا رہتاہے جبکہ جدید بائیومیٹرک سسٹم شام کے چھ بجکر تیس منٹ تک کھلا رہتاہے جو کہ مسافروں اور تاجروں کی سہولت کیلئے کھلا رکھاگیاہے جبکہ صبح کے آٹھ بجے کے وقت تاجروں کیلئے باب دوستی کھول دیاجاتا ہے اور ان کو پہلے جانے دیاجاتاہے جبکہ دس بجے کے بعد سے فیملیز کو جانے دیاجاتاہے تاکہ ان کوپاکستان جانے میں آسانی ہو کیونکہ ان کے کاغذات کی چیکنگ بھی مکمل طریقے سے کی جاتی ہے اس موقع پر پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر قائم دیہات مکینوں نے سوال اٹھایاکہ آئندہ مردم شماری میں ہمارے علاقوں کے مکینوں کوسہولیات دی جائے اور ہمارے علاقے کی خانہ ومردم شماری میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھایاجائے جس پر کمانڈنٹ کرنل عثمان نے کہاکہ مردم شماری وخانہ شماری میں بارڈر زیروپوائنٹ پر قائم دیہات جس کے پا س بھی قومی دستاویزات ہو ان کو ہرقسم کی سہولیات دی جائے گی ۔