خضدار : صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری ،پروفیشنل الاونس ،ملازمتوں کی اب گریڈیشن نہ ہونے اور رسک الاونس نہ ملنے کے خلاف پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے بھی مرکزی کال کے مطابق پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ،17 اپریل کو مطالبات کے حق میں لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ ،صوبائی حکومت اور وزارت صحت پیرا میڈیکس کے مطالبات منظور کریں عہدیداروں کی اپیل تفصیلات کے مطابق پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر عبداللہ ساسولی ،چیئرمین عبدالرشید غلامانی ،وائس چیئرمین محمد انور مینگل ،سینئر نائب صدر عبدالحفیظ مینگل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد موسیانی ،پریس سیکرٹری آغا ناصر شاہ ،اور آفس سیکرٹری منظور احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں ملازمین کے بنیادی مسائل شامل ہیں جن میں پروفیشن الاونس ،اپ گریڈیشن ،سروس اسٹیکچر کے فیصد کا خاتمہ ،اور رسک الاونس سمیت دیگر مطالبات درج ہیں کی منظوری سے حکومت اور وزارت صحت پس و پیش سے کام لے رہی ہے ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں ان مطالبات کی عدم منظوری کا مقصد یہ ہے کہ حکومت جان بوجھ کر پیرامیڈیکس کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے اور اس نا انصافی کی وجہ سے پیرا میڈیکس میں مایوسی پھیل رہی ہے اس حوالے سے صوبائی قیادت نے 17 اپریل سے لانگ مارچ کا جو اعلان کیا ہے ضلع خضدار اس اعلان کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور 17 اپریل کی لانگ مارچ میں ہم بھر پور شرکت کرئینگے اس کے علاوہ آنے والے پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا انہوں نے اپنے بیان میں کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ لانگ مارچ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آنے والے پولیو مہم میں کسی بھی صورت میں حصہ نہ لیں ۔