ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان کے سب سے بڑے پٹ فیڈر کھیرتھر کینال کے نہری نظام میں اربوں روپے کی کرپشن کی اطلاع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی ہنگامی دورے پرنصیرآباد پہنچ گئے جاری منصوبوں پر دی گئی بریفنگ پر عدم اطمینان ربیع ون ربیع ٹو پٹ فیڈر کینال کا ہنگامی دورہ محکمہ ایری گیشن کے آفیسران اور ٹھیکداروں کی دوڑیں لگ گئیں کرپشن کے خلاف شام چھ بجے ہونے والی پریس کانفر نس قبائلی اثرورسوخ کر کے ملتوی کردی گئی آج 13اپریل کو چار بجے دوبارہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان تفصیلات واطلاعات کے مطابق 2010کے سیلاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت نے پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال ودیگر ذیلی شاخوں کی بحالی کیلئے اربوں روپے جاری کیئے ہیں لیکن ایری گیشن کے معیار کے مطابق کینالوں کی تعمیر ومرمت نہیں کی گئی ہے جبکہ آردی 238ڈیرہ مراد جمالی کی طرف پٹ فیڈر کینال کو 38کلو میٹر پکی تعمیر اور بھل صفائی کرنے کیلئے بھی اربوں روپے جاری کیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان منصوبوں پر کام مکمل نہ ہونے کینال پکی تعمیر کرنے کے بجائے بھل صفائی میں استعمال کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی نصیرآباد پہنچ گئے ہیں ایری گیشن کو ملنے والے فنڈز کی رپورٹ طلب کی گئی جس پر سیکریڑی ایری گیشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ بتایا گیا کہ 18منصوبوں پر کام جاری اور پٹ فیڈر کینال کی تعمیر ومرمت 81فیصد مکمل کی گئی ہے جس پر دونوں رہنماؤں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ربیع ون ربیع ٹو پٹ فیڈر کینال کا ہنگامی کیا دورے کے موقع پرمحکمہ ایری گیشن کے آفیسران اور ٹھیکداروں کی دوڑیں لگ گئیں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی مبینہ طور پر کرپشن بد عنوانی کے خلاف شام چھ بجے پریس کانفر نس طلب کی تھی جس کو محکمہ ایری گیشن کے آفیرسان نے قبائلی اثرورسوخ کا استعمال کر کے ملتوی کردی گئی ہے دونوں رہنما آج 13اپریل کو شام چار بجے دوبارہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے واضع رہے کہ پٹ فیڈر کینال میگا کرپشن میں نیب بلوچستان ودیگر تحقیقاتی اداروں نے محکمہ ایری گیشن کے درجنوں آفیسران کے تحقیقات جاری ہے اورگرفتار بھی کیئے گئے ہیں جبکہ کسان مزدور کے مرکزی جنرل سیکریڑی حیدر بلوچ اور زمیندار ایسوسی ایشن نصیرآباد کے صدر حاجی دین محمد گرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نہری نظام کی بحالی اور پٹ فیدر کینال کو 38کلومیڑ پکی کرنا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کا انقلابی اقدام ہے لیکن ممکنہ فنڈز محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کی جانب سے کرپشن کرنے نظر قابل مذمت ہے مکمل تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ نصیرآباد کے زرعی علاقہ کو بنجرز بنانے والے کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے کسانوں زمینداروں کی فلاح بہبود کیلئے میرٹ پر کینالوں کی مرمت کی جائے بصورت دیگر زمیندار احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔