|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2017

ڈیرہ غازی خان: تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، وائرلیس سیٹس، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے، لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔