کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونوں کے شناختی کارڈ بلاک کے مسئلہ پر اے این پی کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرکے ثابت کر دیا کہ پشتونوں کی حقیقی جماعت اے این پی ہے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے سے پشتونوں کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں عوامی نیشنل پارٹی عوامی مسائل پر مزید خاموش نہیں رہے گی ملالہ یوسفزئی کو سفیرامن مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ نے ثابت کردیا کہ پشتون ایک پرامن قوم ہے اوردہشت گردی سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور ملالہ نے ان پر ثابت کردیا کہ دنیا بھر میں پشتونوں کو جس طرح ایک دہشت گرد قوم کی حیثیت سے پیش کیا جارہا ہے اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے دنیا میں پشتونوں کو ایک پہچان دی کہ پشتون نہ پہلے دہشت گرد تھا اور نہ اب دہشت گرد ہے جس طرح پشتونوں کو پیش کیا جارہا ہے وہ حقیقی معنوں میں غلط ہے بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ایک منصوبے کے تحت لاکھوں کی تعداد میں پشتونوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے اور اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بھرمیں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے بھرپور احتجاج کریں گے اور اس طرح پشتونوں کے قائدین نے بلاک شناختی کارڈ کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مسئلہ پر احتجاج کیا اس سے ثابت ہو گیا کہ پشتون قوم کے مسئلے کو حل کرنے کا واحد فورم اے این پی ہے ۔