|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2017

کوئٹہ: وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو پروگرام سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اب بھی ہم مکمل طور پر پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے جس کے لئے ہمیں مزید کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انسداد پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ پولیو کے حوالے سے بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ کا کرداری تاریخی رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اسی طرح پولیو کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پا ک افغان سرحدی علاقوں میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کام کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں میں کام کرنے والے پولیو ورکز بہت بہادری اور ہمیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انسداد پولیو کی ٹیمیں اپنے کام کو مزید بہتر بناتے ہوئے بارڈر کراسنگ میں ویکسینیشن اور ریکارڈینگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں گے۔ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کی انتھک محنت سے انشاء اللہ بلوچستان جلد پاکستان کو پہلا پولیو فری صوبہ قرار پائے گا ۔صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والی پولیو ٹیمز نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سی نبھائی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والی انسداد پولیو مہم کوئی بچہ بھی پولیوسے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہیں رہے گا۔ملاقات میں نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈاکٹر رانا صفدر ،ای او سی بلوچستان سید فیصل احمد ، سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔نیشنل کوآرڈینیٹر ای او سی رانا صفدر نے17اپریل سے صوبے بھر میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔