کو ئٹہ : بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم رحیم زیارتوال سے ملاقات بلوچستان یونیورسٹی میں جاری بے قاعدگیوں بارے تبادلہ خیال کیا وفد میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ، سیکرٹری جنرل منیر جالب، پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما ملک عمر، اسفند یار، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ملک انعام کاکڑ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سیکرٹری حمید بلوچ، ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے حسین طورانی شریک تھے طلباء تنظیموں نے صوبائی وزیر تعلیم کو بلوچستان یونیورسٹی کے مسائل اور یونیورسٹی انتظامیہ کی مالی بد عنوانیوں کے بارے میں آگاہ کیا ، طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن و بداعنوانی عروج پر ہے ادارے میں نظام تعلیم کو تباہ کر کے مخصوص لابی کو نوازا جارہا ہے جونیئر افراد کو بڑے عہدوں پر فائز کرکے من پسند انتظامی لابی بنایا گیا ہے جبکہ ادارے میں مختلف منصبوبوں کے ٹھیکے بھی من پسند افراد کو دیئے جارہے ہیں اس ضمن میں جب طلباء تنظیموں یونیورسٹی انتظامیہ کی بد عنوانیوں کے خلا ف احتجاج کیا تو انتظامیہ کی جانب سے طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی طلباء تنظیموں نے صوبائی وزیر تعلیم سے فوری نوٹس لینے اور اقدامات کا مطالبہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت یونیورسٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور طلباء کے تحفظات سے اتفاق رکھتے ہیں ادارے میں تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اس ضمن میں جلد وزیر اعلی نواب زہری گورنر بلوچستان ملاقات کر کے مسائل سے آگاہ کروں گا۔