|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2017

کراچی: میگاکرپشن کیس میں نامزد سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ میں بیمار ہوں اور سیاست میں نہیں آنا چاہتا لیکن میڈیا مجھے سیاست چھوڑنے نہیں دے رہا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ہی ملتوی ہوگئی۔ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج سعد قریشی کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے جب کہ نئے جج فرید انور نے تاحال چارج نہیں سنبھالا جس کے باعث کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ میں شدید بیمار ہوں اور فی الحال سیاست میں نہیں ہوں لیکن جب بھی کیس کی سماعت سننے آتا ہوں تو عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندے مجھ سے سیاسی سوالات کرتے ہیں میں سیاست چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن میڈیا مجھے سیاست سے باہر نہیں نکلنے دے رہا۔عدالت سے انصاف ہی لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔