|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ جیل خانہ جات میں نئے تعینات ہونے والے امیدواروں کو ہرا ساں کرنے معاملے پر سیکرٹری داخلہ بلوچستان ، آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان اور سپرٹینڈنٹ اور ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو عدالت میں طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات میں نئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کی جانب سے احکامات ملنے کے باوجود ڈیوٹی پر نہ لئے جانے اور اعلیٰ شخصیت کے احکامات پر انہیں حراسا ں کیے جانے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جمعہ کو چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ ملازمین کو حراساں کئے جانے کا نوٹس لیں جبکہ عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری داخلہ بلوچستان آئی جیل خانہ جات بلوچستان اور سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو 17اپریل کو عدالت میں طلب کرلیا ۔