اسلام آباد: آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔
پیپلزپارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری اورچئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتجاجً بطورچئیرمین سینیٹ کام چھوڑنے پران کی حمایت کردی ہے۔ آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کو پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے، آپ کا موٴقف درست ہے اورآپ کے ہراصولی موٴقف کی حمایت کرتے رہیں گے جب کہ وزیراعظم خود اس حوالے سے رضا ربانی سے بات کریں۔
واضح رہے کہ سینٹ میں وزراء کی عدم حاضری اوروقفہ سوالات کے جوابات نہ دینے کے معاملے پر چیئرمین سینٹ نے گزشتہ روز کام چھوڑدیا تھا۔