کوئٹہ : محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری میں توسیع کر دی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں ایک ماہ قبل مردم شماری کے حوالے سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی اور مدت15 اپریل کو ختم ہو رہی تھی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری میں توسیع کر دی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کی اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے ڈبل سواری کی بندش پر عوام اذیت سے گزررہی ہے یہ فیصلہ عوامی فیصلہ نہیں ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے کیونکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔