|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2017

گوادر: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی شعوری او ر فکر ی سیاست کے فروغ کے عزم پر قائم ہے مر دم شماری پر بھر پور انہماک کامظاہر ہ ہماری قومی ذمہ داری ہونی چاہئے سی پیک منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ہمیں انتظار کر نے کی پا لیسی کو ترک کر کے عملی شرکت کو یقینی بنا نا ہوگا مستقبل میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے حقیقت پسندی ہمارا شعار اور تعلیم کا حصول اہم مقصد ہونا چاہئے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو، مرکزی رہنماء سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے صدر کہد ہ اکرم دشتی نے نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی ضلع گوادر میں ایک منظم سیاسی جماعت رہی ہے آج کے ضلعی کنونشن نے اس پر مز ید مہر ثبت کردی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست حقیقت پسندی پر مبنی ہے موجودہ صدی جزباتی نعروں اور لفاظی کا نہیں بلکہ عملی دور کا ہے دنیا میں وہی قومیں اپنا وجود قائم رکھ سکتی ہیں جو ہر طرح کے مقابلے کے لےئے تیاری کر تے ہیں سی پیک کی صورت میں بحثیت من الحیث قوم ہمیں غور و فکر کرنا ہوگی سی پیک اس خطہ میں خوشحالی اور غیر معمولی تبد یلیوں کا محور ثابت کر نے کا حامل منصوبہ ہے جس کے لےئے ضرورت اس امرکی ہے کہ ہمیں انتظار کرنے کی پا لیسی سے آ گے سوچھنا ہوگا بلوچ کو اپنا مسقبل تابناک بنانے کے لےئے عملی سو چھ اختیار کر نی ہوگی نیشنل پارٹی بلوچ عوام کے مفادات کے سو دے کا سوچھ نہیں سکتی بلکہ ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ بلوچ ساحل اور وسائل کو محفوظ بنا یا جائے جس کے لےئے ہم کسی بھی غفلت اور مصلحت کا شکار نہیں ہونگے بلکہ نیشنل پارٹی ایک بہتر اور خوشحال بلوچستان کے لےئے اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔ سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ بلوچ مفادات کا تحفظ ایک مضبوط اور منظم سیاسی جماعت ہی کرسکتی ہے نیشنل پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس میں بلوچ عوام کے بہتر مستقبل کے لےئے ایک واضح سوچھ موجود ہے جب ہم نے حکومت سنھبالی تو ہم نے دن رات خوشحال اور تعلیم یا فتہ بلوچستان کے حصول کو اپنا شعار بنایا کسی بھی لمحہ مصلحت پسندی کا شکار نہ بنے مخالفین ہم پر جتنا بھی الزام لگا ئیں لیکن سورچ کو انگلی سے چھپا یا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ مردم شماری کاعمل ہمارے لےئے بہت اہمیت کا حامل ہے مر دم شماری کے عمل میں ذرا سے بیگانگی ہمارے لےئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے اس لےئے نیشنل پارٹی کے کارکنان اس اہم ایشو پر بھر پور انہماک کامظاہر ہ کر یں انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی قوت ہے جس نے ہمیشہ سے ہی غیر مرعی قوتوں کا مقابلہ کیا پارٹی کا رکنان پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نیشنل پارٹی کو منظم کر یں اور نئی ضلعی کا بینہ تنظیم کاری پر اپنی توجہ مر کوز رکھے ۔ کہد ہ اکرم دشتی نے کہا کہ موجودہ صدی علم و آگہی کی صدی ہے ہمیں علم کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا کیونکہ تعلیم یافتہ سماجی ہی ہر قسم کے چیلجنز سے نبرد آزما ہوسکتا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی ترجما ن ہے نیشنل پارٹی مضبوط ہوگی تو روایتی لوگوں کا سیاست میں در بند ہوگا نیشنل پارٹی عوام کی حق حاکمیت پر مسلمہ یقین رکھتی ہے تاکہ اجتماعی مفادات کو تقو یت ملے اس لےئے نیشنل پارٹی کو منظم اور فعال بنا نے کے لےئے ہم سب مل کوشش کریں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے گزشتہ ڈھائی سالہ دور میں بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور تر قیاتی منصوبوں کے فروغ کو ممکن بنایا جس سے کل کے اور آج کے بلوچستان میں واضح فرق محسوس کی جاسکتی ہے ۔