کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہے جو وعدے اور دعوے انتخابات کے دوران عوام کئے تھے ایک پر بھی عملدرآمد نہ کیا جا سکا چمن کے عوام میں امن وامان کی ناقص اور خراب صورتحال سے اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آئے روز بارڈر کو بند کر نے سے یہاں کے تا جر برادری ، محنت کش، مزدور بھی نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ پشتونوں کے نام پر سیاست کرنیوالے ذاتی گروہی خاندانی مفادات ، بینک بینلس بڑھانے سرکاری ونجی املاک کو قبضہ کرنے، بوگس اور نا قابل عمل منصوبوں کے فیتے کرپشن وکمیشن کے حصول کی خاطر کاٹ رہے ہیں جیسے چمن، قلعہ عبداللہ اور پورے پشتون بیلٹ کے عوام با شعور سیاسی کارکن بخوبی آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ مذکورہ جماعت کے نظریاتی، فکری، سیاسی کیڈر اور کارکن ان سے بیزار ہو کر عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں جو ایک خوش آئند امر ہے پشتونوں کے گھمبیر دیرینہ حل طلب قومی مسائل کا حل صرف اور صرف فکر با چا خان میں مضمر ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، رکن مرکزی کمیٹی رشید خان ناصر، گل باران افغان، گل اچکزئی، بابو عبدالرزاق، داد شاہ پژواک، عبدالخالق حقمل، کاریزوال، ملک قیوم، عبدالشکور، صلاح الدین ، شیر محمد، طارق جمیل، حاجی نعمت نے بوستان کہول ملیزئی چمن میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس پہلے قائدین کا بوستان کہول پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر ملک عبدالقیوم ، شیر محمد، عبدالشکور، صلاح الدین بوستان کی قیادت میں45 افراد نے قوم پرست جماعت سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیں اور امید ظاہر کی کہ وہ فکر با چا خان گھر گھر پھیلا دینگے بعد ازاں قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔