ڈیرہ مراد جمالی : بلوچ قوم پرست رہنما سابق سینیٹر ڈاکڑ عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال ربیع کینال پٹ فیڈر کینال توسعی منصوبوں سمیت دیگر ذیلی کینالوں میں محکمہ ایری گیشن کی جانب سے بے لگام لوٹ مار کرپشن کرکے دیگر شعبوں کی طرح بلوچستان کے سب سے بڑے نصیرآباد کے نہری نظام کو بھی تباہ برباد کردیا گیا ہے حکومتی مشیروں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی کی جانب سے نصیرآباد ایری گیشن کی کرپشن کی تصدیق کسانوں زمینداروں کے ساتھ محبت کا نتیجہ ہے کسانوں زمینداروں کو برباد کرنے والوں کے خلاف رد الفساد آپریشن کی طرح براہ راست کارروائی کی جائے اوچ پاورپلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی فراہمی کا منصوبہ میگا کرپشن کی داستان رقم کیئے بغیر بجلی فراہم نہیں کر سکے گا ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں کسانوں زمینداروں کے وفوداور پارٹی کارکن یوسف بلوچ سید قادر شاہ کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکڑ عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن نصیرآباد کے میگا پروجیکٹ پٹ فیڈر کینال توسعی منصوبہ اور پٹ فیڈر کینال ربیع کینال میں بے لگام لوٹ مار کرپشن حکمرانوں کی ناک کے نیچے ہونا سمجھ سے بالاتر اقدام ہے اس بے لگام کرپشن میں محکمہ ایری گیشن کے بالا آفیسروں کو بھی شامل تحقیقات کیا جائے کسانوں زمینداروں کے خون پسینے میں کی جانب والی کرپشن پر حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے اور کہاکہ دس سالوں میں نصیرآباد کے نہری نظام کے منصوبے کی مکمل نہ ہونے پر حکومتی رپورٹ کے مطابق 2کھرب44ارب کا نقصان پہنچایا گیا ہے اور کہاکہ اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی کی فراہمی کیلئے دس سالوں سے زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن بھی پٹ فیڈر کینال توسعی منصوبے کی طرح بے لگام کرپشن کی داستان چھوڑے بغیر ڈیرہ مراد جمالی شہر کو بجلی فراہم نہیں کر سکے گا کیونکہ دس سالوں سے منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے اتنی بڑی لوٹ مار کرپشن پر حکمرانوں اور تحقیقاتی اداروں کی خاموشی باعث افسوس منہ بولتی ناکامی کا ثبوت ہے ۔