ڈیرہ مراد جمالی : جھل مگسی کے علاقے کے کوٹ مگسی کے قریب گنداواہ سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر ویگن الٹنے کے باعث عورت سمیت چار افراد جابحق جبکہ عورتوں بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے جائے حادثہ پر عورتوں بچوں کی چیخ وپکار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کیپٹن(ر)محمد وسیم کے حکم پر امدادی کارروائیوں کا آغاز تفصیلات کے مطابق گنداواہ سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر ویگن کوٹ مگسی کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابوں ہوکر الٹنے گئی مسافروں کو ویگن سے کاٹ کر نکالا گیا جس کے نتیجے میں مائی مٹھی اعجاز احمد رحیم خان اور ڈرائیور غلام نبی سمیت چار افراد جابحق ہوگئے جبکہ عورتوں بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں جائے حادثہ پر فوری طبی امداد نہ ملنے پر عورتوں بچوں کی چیخ وپکار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کیپٹن(ر)محمد وسیم ایمبولینس بھاری لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اپنی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداددینے کیلئے سول ہسپتال گنداواہ ڈیرہ مراد جمالی اور شہداد کوٹ منتقل کیا گیا جبکہ جھل مگسی لیویز فورس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔