کوئٹہ+اندرون بلوچستان: پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں منگل کو صدر طارق کدیزئی ،عبدالسلام زہری ،حاجی نظام مینگل کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین سے طارق کدیزئی ، عبدالسلام زہر ی،حاجی نظام مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کیا لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں لیکن صوبائی وزیر صحت اور متعلقہ حکام مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سروس اسٹرکچر میں فیصد کی شرح کو ختم کیا جائے التواء میں پڑے پیرامیڈیکس کو اپ گریڈ کیا جائے پیرامیڈیکس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے اور پیرامیڈیکل کونسل کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق کیلئے پرامن احتجاج کر رہی ہے اگر حکمرانوں نے ہمارے مطالبات کوسنجیدگی سے نہیں لیا تو ہم سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار نے ضلعی صدر عبداللہ ساسولی کی قیادت میں خضدار سے لانگ مارچ شروع کردیا۔ اس موقع پر خضدارکی سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے پیرامیڈیکس کے لانگ مارچ قافلے کو خضدار کے علاقہ چمروک سے رخصت کردیا ۔اس موقع پر جے یوآئی کے رہنماء مولانا عنایت اللہ رودینی مولانا محمودالحسن قمر،پیرامیڈیکس کے عبداللہ ساسولی ، محمد اسماعیل زہری ، اور دیگر یونینز کے آغا ذوالفقار شاہ علی احمد چنال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ آج پیرامیڈیکس لانگ مارچ پر مجبور ہیں ان کے جائز مطالبات ہیں لیکن انہیں تسلیم نہیں کیاجارہاہے ۔ رہنماؤں نے کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں اور وہ اپنے مطالبات کے حق کے لئے ایک عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں لیکن حکومت انہیں تسلیم نہیں کررہی ہے ،پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے پیدل لانگ مارچ میں دو اہلکار بولان میں گرمی لگنے سے بے ہوش گوکرت کے مقام پر طبی امداد دی گئی درجنوں کے کے پاؤں میں گرمی کی وجہ سے چھالے پڑ گئے کارواں رواں دواں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے قائیدین کی میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق سبی سے روانہ ہونے والے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی مطالبات کیلئے پیدل لانگ مارچ کا قافلہ بولان گوکرت پہنچ گیا دن بھر شدید گرمی میں پیدل چلنے والوں میں شامل زاہد وفائی جو ضلع کچھی اور رضا محمد جو سبی سے تعلق رکھتے ہیں کی حالت اچانک غیر ہوگئی اور بے ہوش ہوگئے جنہیں گوکرت کے مقام پر پیرا میڈیکس نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد دی اس موقع پر لانگ مارچ میں شامل درجنوں کارکنوں کی پاؤں میں چھالے پڑ گئے تھے لیکن وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صوبائی چئیرمین منصب علی سومرو،ضلع کچھی کے صدر بشیر چھلگری،صدر سبی،صدر ڈیرہ بگٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کرنے والے ساتھیوں کے عزائم بولان کے چٹانوں کی طرح بلند ہیں۔