|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2017

کوئٹہ : بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والی بھوک ہڑتالی کمیپ دسوے روز بھی جاری رہا۔آج بھوک ہڑتالی کیمپ میں سیکریٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدلرؤف بلوچ نے دورہ کرکے نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے طلباء کے ساتھ طویل بحث و مباحثے کے بعد نئے میڈیکل کالجز کی فعالیت کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری کے سربرائی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی کو اختیارات دیے گئے کہ کمیٹی بلوچستان میں نئے میڈیکل کالجز کی جلد از جلد فعالیت کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان، وذیر صحت ، فنانس سیکریٹری اور متعلقہ شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔ کمیٹی کے اراکین میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سربراہ رشید کریم بلوچ ، ڈاکر سراج بلوچ ، بلوچ ڈاکٹر فورم کے ڈاکٹر مجیب بلوچ ، ڈاکٹر آصف شاہوانی ، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر حفیظ مندوخیل ، ڈاکٹر بختیار ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر کمالان گچکی شامل ہیں ۔ بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے سیکریٹری صحت بلوچستان ، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدلرؤف بلوچ اور بلوچ ڈاکٹر فورم کے رہنماؤں کے کاوشوں کا خیر مقدم کیا ۔ رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری صحت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل اور میڈیکل کالجز کے حوالے جلد از جلد مثبت نتائج کی یقین دہانی طلباء کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کمیٹی جلد از جلد وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے ملاقات کرکے بلوچستان کے غیر فعال میڈیکل کالجز کے فعال بنانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے ہے اورطلباء کے حقوق پر کبھی بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ ہماری جدوجہد نئی میڈیکل کالجز کی فعالیت تک جاری رہے گی نئے میڈیکل کالجز کی فعالیت بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے موثر کردار ادا کریں گے۔آج بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب لگائے جانے والی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ناشناس لہڑی، نیشنل پارٹی کوئٹہ وحدت کے سعید بلوچ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل حمید بلوچ، بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زونل صدر شا ہ زیب بلوچ، بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی رہنماؤں، پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہداران، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما سمیت دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کر کے طلبا ء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور طلباء کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔