کوئٹہ: نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کی تنظیمی کانفرنس جمعرات کو صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ کی سربراہی میں کوئٹہ میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں پارٹی کے تمام ضلعی صدور ، ضلعی جنرل سیکرٹریز ،وحدت بلوچستان کے ذمہ داران ،ریجنل سیکرٹری سمیت ارکان مرکزی کمیٹی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں تمام صدوراور ریجنل سیکرٹری نے اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی تنظیمی ،عوامی مسائل اور سیاسی صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں ۔اجلاس میں وحدت بلوچستان میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی ، عوامی اور کارکنوں کی مشکلات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین ماہ میں بلوچستان وحدت میں باقاعدگی سے تنظیمی و سیاسی امور کا جائزہ لینے کیلئے تنظیمی کانفرنس منعقد ہوگی اسکے علاوہ تمام ریجنلز میں ریجنل کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا آئندہ تین ماہ میں بلوچستان بھر میں عوامی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور بلوچستان بھر میں عوامی رابطہ مہم منظم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی ،محراب مری ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، خیر جان بلوچ،حمید بلوچ،بی ایس او کے جنرل سیکرٹری حمید بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام اور بلوچستان کے عوام کی نجات دہندہ جماعت ہے جب تک عوام پارٹی کو قومی جماعت نہیں بنالیتے اس وقت تک بلوچستان اور یہاں کے عوام ظلم ، نا انصافی اورسماجی طور پر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے قومی جماعت کی صلاحیت صر ف اور صرف نیشنل پارٹی میں موجود ہے پارٹ جیونی سے لیکر بارکھان تک اور کوئٹہ سے لیکر حب اور ڈیرہ اللہ یار تک عوامی جماعت ہے مقررین نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج بعض عناصر نیشنل پارٹی کی مقبولیت اور وسعت سے خائف ہوکر سازشوں کے جال بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ،ساحل و وسائل کے دفاع ، قومی شناختی ،قومی برابری ، سماجی انصاف سے متعلق واضح پالیسی رکھتی ہے پارٹی نے اپنے اڑھائی سالہ اقتدار میں ثابت کیا کہ ہم دوسروں سے مختلف اورقومی پروگرام رکھتے ہیں مقررین نے زوردیا کہ پارٹی کے تمام ذیلی ادارے اور کارکن پارٹی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے عوام کے پاس جائیں اورانہیں اپنی قومی جدوجہد اور وطن دوستی کے کاروان میں شامل کریں مقررین نے کہا کہ حالیہ مردم شماری کو شدید تحفظات اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد قبول کیا لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر غیر ملکی عناصر کو اس میں شامل کیا گیا اور بلوچستان کے امن و امان سے متاثرہ اضلاع اورعلاقوں میں درست مردم شماری نہ کی گئی تو پارٹی اس قومی مسئلے پر کسی بھی طرح خاموش نہیں رہے گی مقررین نے چیئرمین زکواۃ کمیٹی پنجگور اور پارٹی رہنما میجر غلام جان بلوچ کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیاوراسے انتہائی بزدلانہ فعل قراردیا۔