کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین زکواۃ کمیٹی پنجگور میجر غلام جان بلوچ کے گھر پر حملے کو انتہائی بزدلانہ وحشیانہ اورقومی روایات کے منافی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات اقدار کے دعویدار بلوچوں کے گھروں پر حملہ آور ہوکر اپنا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرے کو خانہ جنگی اور دہشت گردی کا شکارکرنے والے کسی بھی طرح نہ تو وطن اور نہ ہی عوام کے خیرخواہ ہوسکتے ہیں نیشنل پارٹی کی قومی ،وطنی ،عوامی اور جمہوری جدوجہد سے بوکھلائے ہوئے لوگ پارٹی رہنماوں کے خلاف دہشت اور منفی حربوں پراترآئے ہیں جو لوگ پارٹی کی شعوری ،فکری ،جدوجہد اور عوامی طاقت سے خوفزدہ ہیں وہ پارٹی رہنماوں اورکارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں نیشنل پارٹی جمہوریت ،انسانی حقوق ،سماجی انصاف اور ظلم کی ہر شکل کی مخالف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کارکنوں پر پے درپے دہشت گردانہ حملوں ،کارکنوں کی شہادت ،ٹارگٹ کلنگ تمام تر دہشت گردی ،خوف و وحشت پیدا کرنے کے باوجود کارکنوں اور عوام کے پارٹی سے شعوری وابستگی،جذبہ محبت اور وابستگی کو کمزور نہیں کی جاسکتی ایسے دہشت گردانہ حملوں سے پارٹی کے ساتھ عوام کی ہمدردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ میر حاصل خان بزنجو نے پسنی میں گیس ڈپو کی تعمیر کے لیئے سوئی سدرن گیس کے ایس ڈی کو پی سی آئی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے بزریعہ ٹینک پسنی کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو کی کوششیں رنگ لائیں گی اس سلسلے میں بلدیہ پسنی کے وائس چیئرمین خدابخش سعید نے بتایا ہے کہ پسنی ضلع گوادرکا سب سے بڑا تحصیل ہے اور گوادرکے بعد دوسرا بڑا شہر ہے اور وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی جانب سے بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں کو بذریعہ ٹینک گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے اور پسنی کے عوام بھی گیس کی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے بتایا کہ پسنی کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی وزیرپورٹ ویند شپنگ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میرحاصل خان بزنجو سے ملاقات کی ہے جہاں میر حاصل خان بزنجو نے سوئی سدرن گیس کے ایس ڈی کو پسنی میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے فوری طور پر پی سی آئی بنانے کی ہدایت کی ہے ،خدابخش سعیدنے کہا کہ موجودہ دور گیس سب کی ضرورت ہے اور ہم سوئی سدرن گیس کے ایس ڈی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پسنی میں ٹینکروں کے زریعے گیس کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات میں کمی آسکے ۔