|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2017

پسنی : کلگ کلانچ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادکا سیکورٹی فورسزپر فائرنگ ایک اہلکار جان بحق ایک شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق پسنی کے دیہی علاقے کلگ کلانچ میں نامعلوم مسلح افرادنے سیکورٹی فورسزکی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ چھوٹے کانوائے کی شکل میں جارہے تھے لیویز زرائع نے بتایا حملے میں ایک سیکورٹی اہلکارناصرعلی ساکن ٹوبی ٹیک سنگھ جان بحق ہوگیا جبکہ امجد نامی شخص زخمی ہوگیا ہے زخمیوں کو فوری طورپر پسنی شفٹ کردیا گیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کا گھیرواکرکے نامعلوم افرادکی تلاش شروع کردی ہے دریں اثنا ء لیویز زرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسزآج شروع ہونے والے مردم شماری کے سلسلے میں کلگ کلانچ جارہی تھی کہ انہیں نشانہ بنایا گیا دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پسنی کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم دہشت گردی کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی میں ایک فوجی جوان کی شہادت اور ایک اہلکار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کاروائی کے ذریعے ناتو حکومت اور نا ہی سیکورٹی کے حوصلے پست کئے جا سکتے ہیں، بزدل دہشت گردوں میں اتنی ہمت اور جرات نہیں کہ وہ سامنے آکر ہماری بہادر فورسز کا مقابلہ کر سکیں لہذا وہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے چھپ کر حملے کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ بزدل دشمنوں کو ان کے بلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، اب وہ زیادہ دیر تک قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو مکران میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ نتیجہ خیز کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ایک پرامن بلوچستان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، انہوں نے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور زخمی اہلکار کو جلد صحت یابی دے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے نہ صرف پرعزم ہے بلکہ اس سلسلے میں کئی اقدامات بھی اٹھائے جاچکے ہیں تاہم دہشت گردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خام میں ملانے کیلئے عوام اور حکومت کے درمیان اتحاد و اتفاق اور موثر تعاون اشد ضروری ہے۔ گورنر بلوچستان نے تربت میں گذشتہ روز ایف سی اہلکاروں پر بم حملہ میں اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے ہرگز پست نہیں ہوں گے انہوں نے حملہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔