کوئٹہ : سیشن جج کوئٹہ کی عدالت نے سائبر کرائم مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10سال قید اورتین لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ،تفصیلا ت کے مطابق سموار کو سیشن جج کوئٹہ راشد محمو د نے سائبر کرائم کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم مصطفی علی کو دفعہ 20(i)الیکٹرانک کرائمز کے تحت تین سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ ،دفعہ 24(D)الیکٹرانک کرائمز کے تحت تین سال قید ایک لاکھ روپے ,دفعہ419ت پ کے تحت دو سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ،اور دفعہ 420ت پ کے تحت دو سال قید اور 50ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ،ملزم اسلام آباد کی خاتون سرکاری آفیسر کو سما جی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلیک میل کر رہا تھا جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو لیپ ٹاپ سمیت گرفتار کیا اور اس پر جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی گئی ۔