خضدار: سب ڈویژن اورناچ میں دست وقے کی وباء سے تین بچوں اور ایک خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ، درجنوں افراد متاثر آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے دور افتادہ سب ڈویژن علاقہ اورناچ5 سورگز میں گیسٹرو کے مرض سے تین بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے ہیں ، حضوربخش عمرانی کا 16بیٹا اور ایک 35سالہ خاتون اور دیگر 8و4سال کے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ یونین کونسل چیئرمین محمد رفیق بزنجو نے گیسٹرو مرض سے جاں بحق افراد کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اورناچ کے علاقہ سورگز میں گیسٹرو کے مرض سے اب تک چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد متاثر ہیں ، محکمہ صحت کی ٹیمیں تاحال علاقے میں نہیں آئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے گیسٹرو مرض سے مذید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ۔اس حوالے سے ہمارا اختیار داروں سے اپیل ہے کہ وہ اورناچ سورگز میں گیسٹرو کے مرض پر قابوپانے اور عوام کی جان بچانے کے لئے فوری طورپر محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کو روانہ کردیں ۔