|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2017

مستونگ : بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ہزاروں مستحقین گزشتہ 7 ماہ سے مالی امداد سے محروم سینکڑوں نادار غریب خواتین روزانہ ڈاکخانہ کا چکر کاٹ کر مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے فنڈز جاری کرنے کے لیے صورتحال کا نوٹس لینے کے یے اقداما ت اٹھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے 2500 مستحقین گزشتہ سات مہینوں سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈاکخانہ کے چکر لگانے پر مجبور ہے غریب خواتین کئی سالوں سے معمولی رقم سے اپنے گھر وں کے چولہے جلا رہی ہے انہیں سہہ ماہی طورپر 4500 روپے فی کس فراہم کی جارہی تھی مگر اب گزشتہ 7 مہینوں سے یہ رقم فراہم نہیں کی جارہی جس سے ڈھائی ہزار خواتین شدید بے چینی کا شکار ہیں روزانہ دور افتادہ علاقوں سے سینکڑوں خواتین موسمی تغیرات سفری مشکلات برداشت کر کے انکم اسپورٹ پروگرام کے 1500 روپے فی مہینہ کی معمولی رقم کی خاطر ڈاکخانہ کا چکر کاٹ رہی ہیں جن کو سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ نہیں آرہا اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈاکخانہ کے متعلقہ حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے حکام سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا جاتا کہ کن وجوہات کی بناء پر مستحقین کو امداد سے محروم کیا گیا ہے اس مہنگائی کے دور میں غریب نادار خواتین کی دادرسی کے لیے جلد از جلد فنڈز کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ وہ بے چینی و مشکلات سے بچے سکیں۔