|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2017

ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم میاں بیوی شدید زخمی جبکہ معجزانہ کے طور پر پانچ سالہ کمسن بچہ محفوظ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادیا جہاں فوری طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو جیکب آباد ریفر کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب جمالی بائی پاس کے کوٹ لاشار کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں غلام نبی لاشاری اور مسمات (ش) شدید زخمی ہوگئے جبکہ معجزانہ کے طور پر پانچ سالہ کمسن بچہ محفوظ رہا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالسلام کھوسہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچا دیاجہاں پر زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجے کیلئے جیکب آباد ریفر کردیا گیا ہے ۔