کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر خان بزنجو نے کہا کہ جمہوری نظام میں اپوزیشن جمہوریت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے حکومت کی خامیوں اور کمزوریوں کی نشا ند ہی کر نا حزب اختلاف کی اولین ذمہ داریوں کی زمرے میں آتا ہے لیکن بد قسمتی سے جتنی نا لائق اپوزیشن بلوچستان اسمبلی میں آج موجود ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری علی احمد لانگو، صوبائی فنانس سیکرٹری حاجی موسیٰ جان خلجی،پشتون ریجن کے سیکرٹری صدیق پانیزئی،رابطہ سیکرٹری کوئٹہ میر حید رئیسانی، ارباب نذیراحمد، عثمان بلوچ،جاویددھرپالی،رفیع اللہ مندوخیل،ملک نقیب اللہ بازئی،در محمد بلوچ ، بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر طارق بلوچ سمیت دیگر بھی موجو دتھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان آج سیاسی ،معاشی اور جغرافیائی حوالے سے مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں اور ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بلوچستان کی سر گرم سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی ایجنڈے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی مجموعی اجتماعی معاملات اور مشکلات کے بارے میں یکساں موقف اختیار کرنا چا ہئے تاکہ سی پیک ،غیر ملکی مہا جرین ،این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد اور استفادہ حاصل کر نے کے لئے بلوچستان کے عوام کی حقیقی ترجمانی ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ساحل ووسائل سے مستفید ہونے کے لئے ہمارے پاس ایک مضبوط اور با شعور تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کا موجود ہونا نہایت ضروری ہے جو صرف اور صرف تعلیمی انقلاب کے ذریعے وجود میں لائی جا سکتی ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ قلم وکتاب کو اپنی کلچر کا حصہ بناتے ہوئے تشدد اور تعصب پر مبنی سیاست اور ہر قسم کی انتہا پسندی سے نجات حاصل کرنے کے ئے بھی اسی کلچر کو فروغ کو دیں تاکہ بلوچستان کی پسماندگی ، جہالت،بے روزگاری چھٹکارا حاصل کر سکیں۔