|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2017

کوئٹہ : بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ کے فا طمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں زیر علا ج کانگووائرس کاایک مشتبہ مریض دم توڑگیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز ضلع ژو ب سے کانگو کے شبہ میں فاطمہ جناح اسپتال کو لا یا جا نے والا مریض جمعہ کے روز چل بسا مریض کو کانگووائرس کی علامات کے تحت اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھاگیاتھا بلکہ ان کے خون کے نمونے بھی تجزیے کیلئے لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے ،ہسپتا ل کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی کا نگو کے شبے میں 2مریض زیر علا ج ہیں جن کاتعلق کوہلو اور افغانستان سے ہے تا ہم دو نوں مریضوں کی حا لت خطرے سے با ہر ہے ۔