|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2017

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر حامد اچکزئی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے ملک اور خاص کر صوبے کی سیاسی صورتحال تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر احمد اچکزئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید اچکزئی نے جمعہ کو ساراوان ہاؤس میں سابق وزیراعلیٰ اور چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے نواب اسلم رئیسانی کی مزاج پرسی کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔