کوئٹہ : ایف آئی اے نے کوئٹہ میں چھاپہ مار کر غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز بنانے والے نادرا اہلکار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں نئے اور پرانے شناختی کارڈز اور دیگر دستاوزیات برآمد کر لیں ۔ایف آئی اے کرائم سرکل کا ڈپٹی ڈائریکٹررضوان اسلم کی سربراہی میں کچلاک میں ایک مکان پر مارکر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کا ایک ملزم دھر لیا۔ ملزم گلزار کے گھرسے ایک سوپچاس سیزائد نئیاورپرنیشناختی کارڈ، افغانی دستاویزات ، اور متعدد جعلی سرکا ری سٹیمپس برآمد کرلیں۔ ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں کوئٹہ کا رہائشی نورخان اور نادرا ملازم ازان اختر شامل ہیں۔نادرا ملازم ازان اختر غیر ملکیوں کیشناختیکارڈز بنوانے میں مدد فراہم کر تا تھا۔ ایف آئی حکام کے مطابق ملزم گلزار نے نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنوانے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔