|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 19 مئی کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ہونے والا استعفی دو جلسہ نواز شریف کے خلاف کھلی عوامی چارج شیٹ ہوگی پانامہ لیکس میں نواز شریف اقتدار کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے آئین پاکستان کے مطابق وہ صادق اور امین نہیں رہے لیکن مسند اقتدار پر قابض ہیں اس لئے عوامی طاقت سے اب انہیں ایوان اقتدار سے نکال باہر کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے سئینر رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار رند نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا پر نواز شریف اینڈ کمپنی کی کرپشن آشکار ہو چکی ہے پیپلز پارٹی اور نون لیگ اقتدار پر مستقل برجمان رہنے کے لئے چوہے بلی کا کھیل کھیلتے رہے ہیں اور دونوں جماعتوں نے ہمیشہ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر کے حقیقی عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کی کیا پی ٹی آئی نے ملک کی سیاست میں عوامی شعور کو اجاگر کر کے دونوں جماعتوں کی کرپشن کو منظر عام پر لایا اور سیاسی ایوانوں کے وائیٹ کالر کریمنلز کی حقیقت عوام پر واضح کی سردار رند نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے کرپٹ عناصر کو مسترد کردیا ہے اور یہاں کا بچہ بچہ مذہب اور قوم پرستی کی آڑ میں سیاست کرنے والوں کی اصلیت سے آگاہ ہو چکا ہے اب بلوچستان کے عوام کی امیدوں کا محور پاکستان تحریک انصاف ہی ہے انہوں نیکہا کہ پی ٹی آئی کے پہلے مطالبے پر تلاشی کے عمل میں چوروں پر ناجائز پیسہ ثابت کر چکے ہیں جس کی تصدیق اعلی سطح پر ہو چکی ہے اب چوری کا پیسہ ثابت کرنے کے لئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے نواز شریف کا وزارت عظمی کے عہدے سے علحیدگی ضروری ہے نواز شریف خود استعفی دینے کو تیار نہیں اس لئے نواز شریف استعفی دو تحریک کا آغاز کیا گیا ہے 19 مئی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ تاریخ ساز و فیصلہ کن نتائج کا حامل ثابت ہو گا سردار رند نے پی ٹی آئی کے تمام صوبائی ڈویژن ضلعی اور تمام مقامی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ نواز شریف استعفی دو جلسہ کی کامیابی اور حکمت عملی کی مشاورت کے لئے صوبائی سیکرٹیریٹ سے رابطے میں رہیں ۔