ڈھاڈر: ضلع کچھی کے علاقے یونین کونسل گور کے موضع وانڈھ میں تیز ہوائیں چلنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی،ایک ہی آن میں دس گھروں کو لپیٹ میں لیکرجلا کر خاکستر کردیا مال مویشی،اجناس اور دیگر ضروری اشیاء خردنوش راکھ کے ڈھیر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی میں گزشتہ روز تیز گرد آلودہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے جبکہ بالاناڑی کے علاقے موضع وانڈھ میں تیز آندھی چلنے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دس گھروں کو لپیٹ میں لیکرجلاکر خاکستر بنا دیا یونین کونسل گور کے وائس چئیرمین غلام حیدر کے مطابق آگ کی شعلوں کی زد میں آکر متعدد مال مویشی سمیت اجناس اور اشیاء ضروریہ جل کے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جنکی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جاتی ہے علاوہ ازیں واقعہ کی اطلاع پاکر تحصیلدار بالاناڑی میر لیاقت علی جتوئی نے لیویز فورس کے ہمرا ہ متاثر ہ علاقہ پہنچ کر لیویز اور ایف سی کے جوانوں کے ہمراہ فور ی طور کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا لیکن اس وقت تک لیویز کے مطابق دس کے قریب گھروں کو آگ نے جلاکرمکمل طور پر خاکستر بنادیا تھا۔