خضدار : بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس میں داخلوں کا معمہ حل نہ ہوسکا اعلی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا کلاسوں کا فوری اجرا کی جائے طالبات کا مطالبہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس میں کلاسوں کا اجرا نہ ہوسکا ادارے کی جانب سے چھ ماہ قبل داخلہ کے لیئے درخوستیں طلب کرکے کلاسوں کا اجراء کرانا تھا لیکن تاحال درس و تدریس کا سلسلہ جاری نہ ہو سکا یہاں سے اعلی تعلیم کی حصول میں دلچسپی رکھنے والی طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی نا اہلی پر شدید غم و غصے کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ ادارے میں کلاسوں کا اجرا کرنے میں سنجیدہ نہ تھی تو ہمیں کیوں دھوکہ دیا گیا داخلہ فارم جمع کراکر ہمارا سال ضائع کرایا گیا انہیں چاہیئے تھا کہ وہ ہمیں اطلاع دی جاتی کہ یونیورسٹی کیمپس محض اعلان تک محدود ہے تو ہم کہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھتے ہمارے ساتھ سنگین دھوکہ دہی ہوئی انہوں نے ہائر ایجوکیشن حکام پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ خضدار وومن یونیورسٹی کیمپس کام کرے ورنہ یہ کیمپس کب کا کام کرنا شروع کردیتی انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اپیل کی کہ وہ خضدار میں قائم وومن یونیورسٹی کیمپس میں کلاسوں کے اجراء یقینی بنائیں اور یونیورسٹی کیمپس کے قیام میں روڑے اٹکانے والوں کا محاسبہ کریں۔