|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2017

کوئٹہ: انسپکٹرجنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمدانجم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے کوئی بھی طاقت اسکی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، مقامی قبائل مند کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھٹکے ہوئے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے اتوار کو تربت اور مند کے دورے کے موقع پر علاقائی عمائدین ، سول سوسائتی اور بلدیاتی نمائندوں شے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کو تربت میں مردم شماری کے عمل اورا من و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ عوام کا قیام امن, ترقی و خوشحالی کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپورتعاون قابل ستائش ہے۔ آئی جی ایف سی نے عطا شاد ڈگری کالج میں موجود آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کیلئے 10 لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں سابقہ وزیر تعلیم زبیدہ جلال نے عوام کی جانب سے آئی جی ایف سی کا مند کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔