|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2017

کوئٹہ : اتحاد ملت اسلامیہ محاذ(امام)کے جماعتوں کا اہم ماہانہ اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سنیٹرمولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم،ڈاکٹر عطا ء الرحمان ،جمعیت علماء اسلام کے سنیٹر حافظ حمد اللہ ،حاجی محمدنواز،عین اللہ شمس ،مولانا محمد عالم ،جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی ،سیدمومن شاہ ،مرکزی جمعیت اہل حدیث نجیب اللہ عابد،عصمت اللہ سالم ،محمد زکر یا ذاکر،اسلامی تحریک بلوچستان کے اکبرحسین زاہدی ، رئیس شوریٰ علماء علامہ محمد جمعہ اسدی ،جماعت اسلامی کے مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمیدمنصوری ،عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امام کے ممبر جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک علاقائی وتنظیمی صورتحا ل پر گفتگواور امام کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے ۔صوبائی صدر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ دنیا پر سلامتی کونسل کے پانچ ممالک کی حکمرانی ہے یہی پانچ ممالک اپنی مفادات کے حصول اور تحفظ کیلئے براہ راست نہیں بلکہ اقوام بالخصوص امت مسلمہ کو آپس میں مختلف ناموں سے لڑواتے ہیں دنیا میں تجارتی ،ترقیاتی اور بینکنگ نظام یہی ممالک کنٹرول کرتی ہے۔امت مسلمہ کو بین الاقوامی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور سدباب کیلئے منصوبہ بندی کرنی ہوگی آپس میں جنگوں کا خاتمہ کرنا ہوگا چار مسلم ممالک پاکستان ایران ترکی اور سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور آپس کے جنگوں کے خاتمہ میں کردار ادا کریں لیگ آف نیشن کیطرح اقوام متحدہ ایک برائے نام بین الاقوامی ادارہ ہے جو اقوام کے مسائل اورتنازعات حل کرنے میں بُری طرح ناہوچکا ہے پاکستان ابتداء سے آج تک حالت جنگ میں ہے اور ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیکورٹی اسٹیٹ بن گیا ہے ہمیں جنگ سے اجتناب کرنا ہوگا اگرچہ قومیت لسانیت فرقہ واریت علاقائیت کی بنیادپر ہی کیوں نہ ہواور چاہے جنگ کیلئے ہمیں داڑھی والے ،وردی والے یاشیروانی والے ہی کیوں نہ اُکسائے ۔