|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2017

خضدار: محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مزدور اتحاد کے زیر اہتمام ریلیاں اور احتجای جلسہ محتلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت ڈاکخانہ چوک سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوئے آزادی چوک کے مقام پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا.اس موقع پر شرکاء نے سخت نعرے بازی کی .مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدور اتحاد کے چیئرمین صابر حسین قلندرانی ،وائس چیئرمین عبدالنبی کرخی ،جنرل سیکریٹری جاوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کلیدی کردار ادا کرنے والا محنت کش طبقہ بھوک اور افلاس میں مبتلا ہے مزدور کا بچہ تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جب کہ محنت کش کے خون پسینے کی کمائی سے پلنے والا حکمران کے بچے بیرون ملک تعلیم اور علاج کرواتے ہیں تقریب سے دیگر مقررین حضور بخش طالب ،آغا ذوالفقار شاہ ،حاجی عبداللہ مردوئی ،محمد الیاس ، بولان مائننگ کے حمزہ خان ،عبدلحمید کھیازئی ،شاہد ملائی ،منیر احمد قمبرانی ،الفت مینگل ،خلیل چنال ، عبدالحمید قلندرانی ،حافظ غلام نبی ،سعید احمد قلندرانی ، لعل جان لانگو ،عظمت اللہ کرد ،نور احمد جام ، علی احمد ،عبدلمالک ،میر احمد اور دیگر نے خطاب کیا جب کہ محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنماؤں عبدلحمید بلوچ ، آصف جمالدینی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نائب صدر حیدر زمان اور جماعت اسلامی کے ضلعی صدر محمد اسلم گزگی اور انجمن تاجران کے ضلعی صدر حافظ حمید اللہ اور لیبر انسپیکٹر میر منیر احمد بھی موجود تھے مقررین نے کہا مزدور کی دن رات محنت و مشقت کی وجہ سے امراء چین کی نیند سوتے ہیں .مگر مزدور کو کبھی بھی اس کا حق اور اصل مقام نہیں دیا گیا آج بھی مزدور کی تنخواہ اور اجرت سے مزدور اپنے خاندانوں کی کفالت نہیں کر سکتے تنخواہوں اور اجرت میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مہنگائی کی شرح آسمان سے باتیں کررہی ہے .انہوں نے کہا کہ ملک میں نا انصافی ککی باعث تمام ادارے کرپشن کی آماجگاہیں بن چکی ہیں اگر صوتحال بدستور یہی رہا تو مستقبل میں ملک غربت کی آخری انتہا کو پہنچ جائیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کی تنخواوں اور اجرت میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کرتے ہوئے .غریب عوام پر لگائے گئے ٹیکس واپس کرے اس موقع پر محنت کشوں نے منتخب عوامی نمائندوں پر بھی شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا جب اس ملک کا محنت کش بھوکا ہوگا تو ملک کی ترقی ناممکن ہو گی مقررین نے شکاگو کے جان نثاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی قربانیوں کی بدولت آج مزدور اپنے حقوق کی دفاع کر رہی ہے ۔