گوادر: نیشنل پارٹی مکران کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گوادر میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرمالک بلوچ ، صوبائی صدر اکرم دشتی ، مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند ، جان محمد بلیدی، قاضی غلام رسول، فداحسین دشتی،حاجی صالع محمد، اشرف حسین، غفارہوت، اکبربلوچ،محمدجان دشتی،حلیم بلوچ،کہدہ علی،فیض نگوری،طاہرہ خورشید،محمد حیاتان، سمیت پنجگور،کیچ اور گوادر ضلع کے عہدیداروں سمیت پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں مردم شماری اورالیکشن کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے افتتاح پرشہید وطن کامریڈ فدااحمد شہید کوگراں قدر قومی جدوجہد کے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہید فدااحمد بلوچ نے پوری زندگی بلوچ قومی جدوجہد کو منضم و فعال کرنے کیلئے وقف کردی تھی انھوں نے سیاسی پارٹی کی بنیاد ڈالی جو آج نیشنل پارٹی کی صورت میں بلوچ عوام کے قومی سیاسی حقوق و جدوجہد کو فعال و منضم کرنے میں اپنا سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی صورت میں بلوچ عوام کے قومی سیاسی حقوق، ساحل وسائل کے تحفظ کیلے جمہوری و سیاسی بنیادوں پر جدوجہد میں مصروف ہے ۔ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کھاکہ بلوچستان میں مردم شماری پر پوری بلوچ قیادت کوتحفظات تھے۔ ہم نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کو مردم شماری سے الگ رکھا جائے۔ انھوں نے کھا کہ بلوچستان میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد چالیس لاکھ سے بھی زیادہ ہیں جبکہ بلوچستان میں مخدوش امن وامان صورت حال کے پیش نظرلاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں اور بعض علاقوں میں مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے خوف کے اس ماحول میں مردم شماری کا عمل بری طرح متاثر ہورہاہے ۔ انھوں نے کھاکہ مشکلات و مسائل کے باوجود مردم شماری کے عمل میں عوام بھرپور انداز میں اپنی اندراج کو یقینی بنائیں انھوں نے کھاکہ ضلع کیچ کے بعض علاقے متاثرہوئے ہیں لیکن انتظامیہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے ان علاقوں میں مردم شماری کو مکمل کیا جارہاہے اس عمل میں انتظامی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجگور و گوادر میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں مردم شماری شروع ہوچکی ہیں ابھی تک کے اطلاحات کے مطابق مردم شماری کا عمل تسلی بخش نہیں ہے۔ اجلاس میں کارکنوں کو زمہ داری دی گئی کہ وہ شمارکندگان و انتظامیہ سے رابطہ کرکے ان کے ساتھ تعاون کریں گوادر و پنجگور میں مردم شماری کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ اجلاس میں الیکشن حکمت عملی کا بھی جائزہ لیاگیا اور مکران کے سیاسی جماعتوں اوربااثر شخصیات سے رابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں پنجگور و گوادر کے سیاسی جماعتوں کو مردم شماری کے حوالے سے اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد قیادت کے اعزاز میں اشرف حسین نے ظہرانہ دیا