کوئٹہ: چیف آف جھالاوان وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ان سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی، کافی دیر جاری رہنے والی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ نے ان کی مزاج پرسی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔